مریدکے (جیوڈیسک) حافظ قرآن موٹر سائیکل سوار موبائل فون سنتے ہوئے ٹرک سے ٹکر ا کر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ کمبوہاں نیاز اڈا لاہور کا رہائشی درس نظامی کا طالب علم حافظ محمد الیاس کٹھیالہ ورکاں میں اپنی بیوی کو چھوڑنے کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ نائیاں والہ فارم کے قریب موبائل فون سننے کے دوران اس کی موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔ بعد ازاں متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ متوفی محمد الیاس کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھے۔