سانگلہ ہل (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد اعظم شریف نے کہا کہ چند ہزار افراد کا 20 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا مذاق کے سواکچھ نہیں، آزادی اور انقلاب کی احتجاجی سیاست سے شدت پسندوں کو تقویت ملے گی، طاہر القادری تو اپنا سامان سمیٹ کرواپس کینیڈاچلے جائیں گے مگر ہم نے توپاکستان میں جینامرنا ہے
عوام پاکستان کے مستقبل کافیصلہ خودکریں گے ،انہیں جمہوریت کے سواکوئی نظام حکومت گوارہ نہیں ہے۔ اس موقع پر چوہدری محمد عمران بوبک، زاہد پرویز بٹ، چوہدر ی محمد انیس، چوہدری غلام حسین، پروفیسر محمد اسلم باجوہ، چوہدری شہباز گورائیہ بھی موجود تھے۔
اعظم شریف نے مزید کہا کہ حکومت بہترین انداز میں کام کررہی ہے اور عوام کے مسائل تیزی سے حل ہور ہے ہیں، دھرنا دینے والے ملک کی ترقی نہیں چاہتے، عوام نے دھرنا دینے والوں کو مسترد کردیا ہے۔