لاہور (جیوڈیسک) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکمران آگ کو پٹرول سے بجھانا چاہتے ہیں۔ حکمران جماعت کو حالات مزید خراب نہیں کرنے چاہئیں اور ایسے تمام اقدامات اٹھانے چاہئیں جن سے حالات کو معمول پر لانے میں مدد ملے تا کہ قوم کو غیر یقینی کے عذاب سے نجات ملے۔ محاذ آرائی کی پالیسی حکمران جماعت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزموں کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج ہونی چاہئے۔ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید اورپیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا کہ استعفے مسائل کا حل نہیں ان سے ملک مزید بحرانوں کا شکار ہو جائیگا۔