قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

Traffic Accident

Traffic Accident

جیکب آباد (جیوڈیسک) مٹیاری اور جیکب آباد میں ٹریفک حادثے اور دیگر واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر سعید آباد سے کراچی جانے والی تیز رفتار کا ر آئل ٹینکر کو اوورٹیک کرتے ہوئےآئل ٹینکر اور گندم سے لدے ہوئے ٹریلر سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور 45 سالہ گلزار ولد محمد رمضان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور 60 سالہ مظہر شاہ، 40 سالہ منیر ببر، 29 سالہ محمد شریف ولد آدم چھٹو، نواب علی ولد محمد موسیٰ اور بہرام ولد بادل ببر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال مٹیاری لایا گیا، جہاں سے مظہر شاہ ، محمد شریف اور نواب علی کی حالت نازک ہونے پر انہیں سول اسپتال حیدرآباد بھیج دیا گیا۔

جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کی حیدر شاہ کالونی میں مسلح ملزمان نے 22 سالہ فیروز بروہی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے با آسانی فرار ہوگئے ، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال گڑھی خیرو پہنچائی، پولیس کے مطابق نوجوان کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے علاقے باری شاخ سے جیکب آباد میں رشتے داروں کے پاس آنے والی 6 سالہ خالدہ کھیلتے ہوئے نہر میں جاگری، علاقہ مکینوں نے تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد خالد ہ کی لاش نہر سے نکالی۔