پولیس کی کارروائیاں، اشتہاریوں سمیت 4 ملزم گرفتار

Suspects Arrested

Suspects Arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس نے جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک گاڑی، پسٹل 30 بور اور مال مسروقہ برآمد کرکے ملزمان کیخلا ف مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹائون پولیس نے ملزم زر محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔

تھانہ ترنول پولیس نے محمد فرخ کے قبضہ سے گاڑی قبضہ میں لے لی گئی، ای ٹی او آفس سے تصدیق کرائی گئی جس پر نمبر پلیٹ بو گس پائی گئی۔ ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ اشتہاری و عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی مہم کے دوران دو مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا۔