انٹر بینک میں ڈالر 103 روپے سے نیچے آگیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک کی مداخلت سے روپے کی قدر کو سہارا مل رہا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 103 روپے سے نیچے آگیا۔بینکنگ ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 95 پیسے کمی کے بعد یہ 102 روپے 25 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔

بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سیاسی بحران کے سبب ڈالر روپے کے مقابلے ڈیڑھ روپے تک مہنگا ہونے کے بعد 103 کی سطح بھی عبور کر گیا تھا،جس پر مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کے حکام کو فوری طلب کیا۔

اور تاکید کی کہ ٹریڈنگ میں احتیاط سے کام لے اور سٹے بازی کا حصہ نہ بنے تا کہ ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافے سے بچا جائے۔ ماہرین کا کہناہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اس اجلاس کے نتائج آج واضح ہورہے ہیںاور روپیہ مستحکم ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔