مقدونیا (جیوڈیسک) مقدونیا کی پارلیمنٹ بجٹ پر بحث کے دوران میدان جنگ میں بدل گئی۔ اراکین آپس میں بھڑگئے۔ ایک دوسرے پر خوب مکے بھی برسائے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مکوں سے ماراماری کے باعث ایک رکن اسمبلی کی آنکھ پر چوٹیں آئی جس کو فوری طبی امداد دی گئی۔
سیاسی جماعتوں کے اراکین کے درمیان ہونے والی اس لڑائی کی وجہ تو تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ بیچ بچاؤ کیلئے فوری طورپر سیکیورٹی اہلکار پارلیمنٹ میں آئے اور لڑائی ختم کرائی۔