غزہ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان طویل مدتی جنگ بندی شروع

Ceasefire

Ceasefire

غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان طویل مدتی جنگ بندی شروع ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

غزہ میں 7 ہفتوں سے جاری خون ریزی کو مستقل بنیادوں پر روکنے کے لیئے اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا اطلاق پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی رات 9 بجے سے ہو گیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی حکام نے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے، 8 جولائی سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 2100 سے زائد فلسطینی شہید اور 68 اسرائیلی مارے گئے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ جنگ بندی سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حتمی امن معاہدے کا آغاز ہو گا۔