آل کراچی محمد ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں ملیر یونین اور مدینہ شہباز کی کامیابی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اورہزارہ محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام اعظم اسپورٹس ،اُسامہ اسپورٹس کے تعاون سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی محمد ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں ملیر یونین نے مد مقابل شاہین افغان کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے محمد ارشد نے دو جبکہ عابد علی نے ایک گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں مدینہ شہباز نے ایک سنسنی خیر اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 16 اسٹار کو پنالٹی ککس پر 5-4 سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا۔

کھیل کے دوران مقابلہ 3-3 گول سے بر ابر رہا مدینہ شہباز کی جانب سے آصف خان ،ثاقب اور اختر علی نے جبکہ 16اسٹار کی جانب سے تقی، شعیب اور عثمان نے گول اسکور کئے ۔پنالٹی ککس مرحلے میں فاتح ٹیم مدینہ شہبازکے اختر علی، عبید اللہ، ثاقب، شاہنواز اور نوید نے درست نشانے بازی کی جبکہ 16 اسٹار کے شہزاد،عثمان ،سجاداور فرحت ہی پنالٹی ککس پر گول کرنے میں کامیاب رہے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں کونیشنل فٹ بال ریفری سعید احمد ،سلیم شاہ،عبدالکریم ،پرویز اور فرید خان نے سپراوئز کیا جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض محمد اقبال اور شیر افضل نے انجام دیئے۔