امریکی برگر کنگ نے کینیڈا کی فوڈ چین ٹم ہورٹز11 ارب ڈالر میں خرید لی

Burger King

Burger King

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق یکجا ہونے والی یہ کمپنی سالانہ 23 ارب ڈالر کمائے گی ، جو دنیا کے 100 ممالک میں 18000 ریستوران چلاتی ہے۔

یہ دونوں فاسٹ فوڈ چینز اپنا صدر دفتر کینیڈا میں کھولنا چاہتے ہیں۔ برگر کنگ کی طرف سے نئے ادارے کی خریداری کے سلسلے میں مشہور امریکی سرمایہ کار ، وارن بفے کی کمپنی 3 ارب ڈالر کی مختصر رقم ڈال رہی ہے۔

حالانکہ وہ اس ادارے کا انتظام چلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ امریکی صدر براک اوباما نے ٹیکس کے اِس انداز کو اختیار کرنے کو امریکی ٹیکس نظام کو جھانسا دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔

جو حب الوطنی کے خلاف عمل ہے ، اور جسے وہ غیر قانونی قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برگر کنگ نے ہیمبرگرز کی فہرست میں شامل ایک ہمبرگر کا نام ، ہوم آف دیِ ووپر رکھا ہے۔ کینیڈا کی یہ فوڈ کمپنی 1964 میں قائم ہوئی ، جِس کا مالک ہاکی کا ایک پیشہ ور کھلاڑی ، ٹِم ہورٹن تھا ، جو ایک عشرہ قبل کار کے ایک حادثے میں ہلاک ہوچکا ہے۔