ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار عامر خان نے رانی مکھرجی کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’’مردانی ‘‘ میں ان کی اداکاری کو سراہا ہے۔
عامر خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کیا کہ انھوں نے رانی مکھرجی کی فلم مردانی دیکھی ہے جو کہ بچوں کی اسمگلنگ کے بارے میں ہے انھوں نے کہا کہ یہ فلم ہر کسی کو دیکھنی چاہیے کیونکہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ فلم ’’مردانی‘‘ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے شعور اجاگر کرنے میں میں کامیاب رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ فلم ’’مردانی ‘‘ کی شائقین کی جانب سے ملنے والی بے پناہ پذیرائی پر بہت خوش ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جنس سے قطعی نظر ہو کر دنیا کے لوگوں نے اسے پسند کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہی کہ فلم اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے رانی مکھرجی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم خواتین میں شعور اجاگر کرنا چاہتے تھے اور آئندہ دنوں میں مزید اچھا سننے کو ملے گا۔