ہوبرٹ (جیوڈیسک) بالوں کو بڑھانے کا شوق صرف انسانوں میں ہی نہیں پایا جاتا بلکہ اب تو جانوروں میں بھی بال بڑھانے کا فیشن چل پڑا ہے۔
یقین نہ آئے تو اس بھیڑ کو ہی دیکھ لیجئے جس کا جسم 20کلو وزنی اون سے ڈھکا ہوا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ گذشتہ 6سالوں سے اس کے بالوں کو نہیں کاٹا گیا ہے۔
تسمانیا کے ایک فارم میں رہنے والی شون نامی اس بھیڑ کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اب اسکے بال کاٹنے کا سوچ رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ اون پیدا کرنے والی بھیڑ کا اعزاز اپنے نام کر لے گی۔