نیویارک (جیوڈیسک) خوف اور سنسنی سے بھرپورامریکن فلم دی پائیرامڈ (The Pyramid) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ گری گورے لیواشیور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی امریکی آثار قدیمہ کے ماہرین کے گرد گھومتی ہے جو مصر کے ریگستان میں تکون مینار کی کھوج نکالنے کے دوران ایک انجانی آفت کا شکار ہوجاتے ہیں۔
فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایشلے ہنشائو، ڈینس اوہیر، جیمز بکلے، ڈینیل ایمرمین اور جوسف بیڈلم سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایلکژنڈر ایج کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 5 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔