یو ایس اوپن ٹینس، روجر فیڈرر، سرینا ولیم اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے

Roger Federer

Roger Federer

نیو یارک (جیوڈیسک) روجر فیڈرر یو ایس اوپن ٹینس کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے، دفاعی چمپئن امریکا کی سرینہ ولیمز بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔امریکا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں نمبر 2 سیڈ روجر فیڈرر نے آسٹریلیا کے مارینکو ماٹو شیوک کو چھ تین چھ چار اور سات چھ سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی، فرانس کے گائل مونفلز نے امریکا کے ڈانلڈسن کو چھ چار، چھ دو اور چھ چار سے مات دی، اسپین کے ڈیوڈ فیرر اور فرانس کے رچرڈ گیسکوئے بھی دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے، ومینز مقابلوں میں امریکا کی سرینہ ولیمز نے ہم وطن ٹائون سن کو چھ تین اور چھ ایک سے ہرادیا ،نمبر تھری سیڈ پیٹرا کووی ٹوا بھی یو ایس اوپن ٹینس کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔