کراچی اسٹاک :انڈیکس میں ساڑھے 5 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی

Karachi stock

Karachi stock

کراچی (جیوڈیسک) ملکی سیاسی بحران کی شدت میں کوئی کمی نہ آنے کے سبب رواں ہفتے کے تیسرے روز بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ جاری ہے۔ 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ساڑھے 5 سو سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد گزشتہ ساڑھے 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ کراچی حصص بازار میں آج ٹریڈنگ کے آغاز میں کچھ بہتری دیکھی گئی۔

تاہم یہ تیزی جلد ہی شدید مندی میں بدل گئی اور ایک مقام پر انڈیکس 580 پوائنٹس سے زائد کمی کے بعد 27 ہزار 650 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا جوکہ اپریل 2014 سے اب تک کی کم ترین سطح ہے۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی کشید گی میں بہتری کے آثار نظر نہ آنے کے سبب سرمایہ کاروں کیلئے غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور انویسٹر حصص کی خریداری میں محتاط دکھائی دے رہے ہیں۔