کابل (جیوڈیسک) افغان صدارتی امیدوار ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے ایک مرتبہ پھر ووٹوں کے آڈٹ کے عمل سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی۔ کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔
عبداللہ عبداللہ کے چیف آبزرور فضل احمد مناوی نے کہا کہ اگر کل تک ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا۔
کہ الیکشن کے مسائل سے اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کیا لیکن انہوں نے بھی ہمارے تحفظات پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں ان لوگوں نے دھاندلی کی جن پر اس عمل کو شفاف بنانے کی ذمے داری عائد ہوتی تھی۔