جوبا (جیوڈیسک) جنوبی سوڈان میں واقع اقوامِ متحدہ کے مشن کے مطابق حادثے کے نتیجے میں عملے کے تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایم آئی ایٹ نامی اس ہیلی کاپٹر کو بظاہر مار گرایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی سوڈان میں فوج اور باغی افواج کے درمیان جاری لڑائی میں رواں برس ہزاروں افردا مارے جا چکے ہیں۔
تیل کے وسائل سے مالا مال جنوبی سوڈان پر فریقین نے کئی بار حق کا دعویٰ کیا ہے لیکن فی الحال وہاں جنگ بندی معاہدہ قائم ہے۔ ایک حکومتی اہلکار نے ہیلی کاپٹر کو گرانے کا الزام باغی کمانڈر پیٹر پر عائد کیا تاہم ان کی افواج نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔