آرمی چیف کراچی کا مختصر دورہ کرنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کراچی (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کراچی کا مختصر دورہ مکمل کر کے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے، آرمی چیف نے اے ایس ایف ہیڈ کواٹر کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف مختصر دورہ پر کراچی پہنچنے پر کورکمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل سجاد غنی نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل راحیل شریف کو کور ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران بریفنگ بھی دی گئی جس کے بعد آرمی چیف نے ائیرپورٹ سیکورٹی فورس ہیڈ کواٹرز کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔

دورے کے دوران جنرل راحیل شریف نے اے ایس ایف کے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ اور جوانوں سے ملاقات کیں، ان کی کارکردگی کو بھی سراہا۔