اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ہتک عزت کے دعویٰ کا دیا جانے والا جواب واپس لے لیا۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے سابق چیف جسٹس کے ہتک عزت کے دعویٰ کے جواب سے دستبردار ہونے کا نوٹس افتخار محمد چوہدری کو بھجوا دیا گیا ہے۔
عمران خان کا کہناتھا کہ جواب داخل کرانے سے پہلے انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا وہ اب بھی سابق چیف جسٹس کے خلاف دیئے جانے والے اپنے تمام بیان پر قائم ہیں۔
واضح رہے کہ پیر کو افتخار محمد چوہدری کے ہتک عزت کے نوٹس پر عمران خان کے وکلا حامد خان اور احمد اویس کی جانب سے جواب میں کہا گیا تھا کہ عمران خان سے الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہوئی، امید کرتے ہیں آپ درگزر اور بردباری کا مظاہرہ کریں گے۔