کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک ایتھلیٹ کا کردار ادا کروں گی، پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوہڑا کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ایک ایتھلیٹ کا کردار ادا کریں گی۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں اسپورٹس کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اپنی زندگی میں ایک ایتھلیٹ کا کردار ادا کروں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ اپنے مسلز اور بائی سیپ بنا سکوں گی لیکن سخت محنت اور لگن سے یہ سب بھی ممکن ہوا، اپنی نئی آنے والی فلم ’’میری کوم‘‘ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

انھوں نے کہا کہ میں نے فلم ’میری کوم‘ سے یہ سیکھا کہ اگر آپ کو کوئی چیز حاصل کرنے کی جستجو ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں، یہ میرے لئے بہت ہی متاثر کن فلم ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی فلم ’میری کوم‘ رواں برس اکتوبر میں ریلیز ہونا تھی لیکن اب یہ فلم ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔