عمران فارق قتل کیس، برطانیہ سے 30 سالہ شخص گرفتار

Imran Farooq

Imran Farooq

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنماء عمران فارق قتل کیس میں اہم پیش رفت، برطانوی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنماء عمران فاروق کے قتل کیس میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

برطانوی پولیس نے ویلتھم فارسٹ کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک پاکستانی نژاد شخص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کی عمر 30 سال ہے اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سینٹرل لندن پولیس سٹیشن میں زیر حراست ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔