لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے لیکن مسلم لیگ ن نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے گو گیلانی گو کے نعرے لگائے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے نااہل قرار دیا گیا تو فیصلہ وزیراعظم کے نہیں پارلیمنٹ کے خلاف آیا تھا۔ یوسف رضاگیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کاش اس وقت نوازشریف نے پارلیمنٹ کااحترام کیا ہوتا، جسطرح نواز شریف نے کہا کہ پارلیمان میرے ساتھ ہے،اس وقت پارلیمان میرے بھی ساتھ تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے میرے پارلیمنٹ میں داخلے پر رکاوٹ ڈالی، ہم نے پارلیمنٹ کا وقار بلند کیا، نواز شریف نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی، آج نواز شریف نے پارلیمنٹ کے وقار کی بات کی تو حیرانی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بطور اپوزیشن نواز شریف کیخلاف تحریک نہیں چلا رہے، ہم آئین کیساتھ ہیں، شہباز شریف کے مستعفی ہونیکی طاہر القادری سے اجازت لے رہے ہیں، شہباز شریف کو تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے وقت ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔