پاکستان کا مستقبل مڈٹرم انتخابات سے وابستہ ہے، تحریک انصاف

PTI

PTI

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی وفاقی حکومت کے خلاف دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو بھی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سی ویو کلفٹن اور مزار قائد کے باہر دھرنے دیے گئے۔ دھرنے میں خواتین، بچوں اور پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ثمر علی خان، خرم شیر زمان، نجیب ہارون، سرور راجپوت، سبحان علی ساحل اور دیگر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اس لئے استعفیٰ نہیں دے رہے کہ انہیں خوف ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے کمیشن نے انتخابات 2013ء میں دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات کیں تو وہ نااہل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی ہدایت پر ہم اس وقت تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک نواز شریف وزیراعظم کے منصب سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل مڈٹرم انتخابات سے وابستہ ہے اور آئندہ انتخابات میں کراچی سمیت ملک بھر سے تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔