تعلیمی اداروں سے فورسز کے انخلا کیلئے احتجاجی مظاہرہ

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سندھ کے تعلیمی اداروں سے فورسز کے انخلا کے لئے حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء ہاتھوں میں بینرزاٹھائے تعلیمی اداروں سے فورسز کے انخلاء کے لئے نعرے لگارہے تھے، اس موقع پر اقبال مگسی، مہران خان تھیبو ودیگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں حکومت نے سیکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا ہے، جنہوں نے وہاں قبضہ کرلیا ہے۔

جس کی وجہ سے طلبہء و طالبات کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں فورسز کو اس لئے تعینات کیا ہے تاکہ یہاں ہونے والی کرپشن پر پردہ ڈالا جاسکے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے تمام تعلیمی اداروں سے فورسز کا فوری طور پر انخلاء کیا جائے تاکہ طلبہء و طالبات آزادی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔