آوارہ گولی کا نشانہ بن کر دیہاتی موت کے منہ میں چلا گیا

Bullet

Bullet

فیصل آباد (جیوڈیسک) آوارہ گولی لگنے کے نتیجہ میں دیہاتی موت کی آغوش میں چلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 367 گ ب کا رہائشی احسان گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اسکے جسم میں پیوست ہو گئی۔

اسے زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔