دھرنوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا: گوجرانوالہ چیمبر

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ نعمان صلاح الدین، سینئر نائب صدر سرفراز احمد صدیقی اور نائب صدر رحمان الحق نے کہا ہے کہ آزادی اور انقلابی دھرنوں نے کاروباری لین دین اور ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ کوئی بیرونی سرمایہ کار پاکستان سے کاروبار کرنے کو تیار نہیں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اگر یہی حالات رہے تو ہمارا ملک کہیں دیوالیہ نہ ہو جائے ۔دھرنا برادران ملک کو بڑی مشکل میں ڈال رہے ہیں کیونکہ پاکستان کے مخالفین تو چاہتے ہیں کہ پاکستان کے حالات کبھی نہ بہتر ہوں اور نہ یہ ملک ترقی کرے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوام اوربزنس فرینڈلی حکومت ہے لہٰذا ملک میں جاری بے سکونی کی کیفیت کو جلد از جلد حل کیا جائے۔