مذاکرات کی ناکامی کا اعلان، آج یوم انقلاب ہو گا، طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں، مذاکرات کا دروازہ بند ہو گیا ہے۔

اب میرے پاس کوئی بھی شخص مذاکرات کے لیے آنے کی تکلیف نہ کرے، آج یوم انقلاب ہو گا، انقلاب مارچ کے شرکا آج فیصلہ کریں گے،آج پاکستان اور عوام کی تقدیر کے فیصلے کا دن ہے،انقلاب مارچ کے شرکا سے آج آخری اور تاریخی خطاب کروں گا۔

میرے خطاب کے بعد عوام کا جرگہ فیصلہ کرے گا اس پر عمل کیاجائے گا۔ حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ مذاکرات اور جمہوریت کو آخری حدتک موقع دیا اور ہم نے آخری حد تک فریضے کو نبھالیا۔

اب اپنا فیصلہ کریں گے، اب ہمارے اوپر کوئی اخلاقی بوجھ نہیں رہا، اب ہمارے ساتھ کوئی شکوک شکایت نہیں کر سکتا۔ ہم نے مذاکرات اور جمہوریت کو آخری حدتک موقع دیا۔ انہوں نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

کہ ہمارا مطالبہ تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مستعفی ہوں،آئینی،اخلاقی، قانونی وعدالتی طور پر واجب ہے کہ 21 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، حکومت مذاکرات میں غیر سنجیدہ رہی،انھیں امن سے محبت نہیں۔

آخرمیں حکومت نےدوبارہ آدھا گھنٹا مانگا لیکن حکومتی ٹیم جہاں پہلے کھڑی تھی بعد میں آکر بھی وہیں کھڑی رہی۔انہوں نے کہا کہ آج دھرنے کی آخری رات ہے، آج یوم انقلاب ہو گا۔ نقلاب مارچ کے شرکا سے آج آخری اور تاریخی خطاب کروں گا۔