سرگودھا (جیوڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے اچانک نجی دورہ سرگودھا کے موقع پر ایم پی ایز عبدالرزاق ڈھلوں، ڈاکٹر نادیہ عزیز، رانا منور غوث اور لیگی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اراکین اسمبلی اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ تمام طبقات زندگی کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے۔
حکومت صحت، تعلیم، سفری سہولیات، تفریح کیلئے پارکس، سڑکات کی تعمیر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ عبدالرزاق ڈھلوں، ڈاکٹر نادیہ عزیز اور رانا منور غوث نے اپنے حلقوں کے مسائل سے سپیکر رانا اقبال کو آگاہ کیا۔ سپیکر پنجاب کے دورہ کے موقع پر سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں کو جانے نہیں دیا گیا ۔سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی کام کیلئے آئے ہیں اسلئے کوریج کی ضرورت نہیں۔