جمہوریت کو یرغمال بنانے کی سازشیں ناکام ہونگی‘سمیرا ملک

Sumera Malik

Sumera Malik

سرگودھا (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث آج ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ چند ہزار افراد دارالحکومت پر قبضہ کرنے اور جمہوریت کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں مگر جمہوریت پسند قوتیں انکی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف آئینی طریقے سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور آئینی مدت پوری ہونے سے قبل انہیں ہٹانے کی باتیں محض دیوانے کا خواب ثابت ہوں گی ۔دھرنے فلاپ ہوچکے ہیں۔