ہیمبرگ (جیوڈیسک) سینیگال سے تعلق رکھنے والے وبائی امراض کے ماہر سیرالیون میں ایبولا وائرس کی تشخیص گاہ میں کام کے دوران اس وائرس کا شکار ہوئے جنہیں ہوائی جہاز کے ذریعے ہیمبرگ منتقل کیا گیا۔
اس سال مارچ میں ایبولا وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد مغربی افریقہ میں 1,400 افراد ہلاک جبکہ 2,600 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ایبولا وائرس نے سیرالیون، گنی اور لائبیریا کو شدید متاثر کیا ہے۔
اور حکومت نے لائبیریا کے دارالحکومت کی کچی آبادی کو مکمل طور پر الگ تھلگ کر دیا ہے۔ امریکا میں بیماریوں کی روک تھام کے سرکاری مرکز کے سربراہ ٹام فریڈن نے لائبیریا میں عہدیداروں سے ملاقات میں وبا کے بارے میں آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تعاون کی پیش کش کی ہے۔ فریڈن سیرالیون اورگنی بھی جائیں گے۔