کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی، چار سو پوائنٹس سے زائد کی کمی

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے سبب کراچی حصص بازار ہفتے کے چوتھے سیشن میں شدید مندی برقرار، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں ساڑھے چار سو پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ کراچی حصص بازار میں سیشن آغاز مندی کے ساتھ ہوا، اور ایک مقام پر انڈیکس میں 448 پوائنٹس کی کمی کے بعد یہ 27 ہزار 363 پوائنٹس کی سطح دیکھا گیا۔

اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے آج یوم انقلاب بنانے کے اعلان نے حصص بازار میں موجود ملکی اور غیر ملکی انویسٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، چنانچہ سرمایہ کاروں نے حصص بیچنا شروع کر دیے۔ بروکرز کے مطابق سیاسی بحران کے سبب رواں ہفتے کے پہلے تین سیشن میں انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس سے زائد گنوا بیٹھا ہے۔