برسبین (جیوڈیسک) آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 37 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ برسبین میں کھیلے گئے چار میچوں کی سیریز کے افتتاحی ون ڈے میں میزبان آسٹریلیا نے دو سو بیس رنز جوڑے، اوسبورن نے سینتالیس رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، کپتان ثناء میر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان ویمن ٹیم کو دس رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا، اوپنر جویریہ خان کے 54 رنز سے کچھ حوصلہ افزائی ہوئی جس کے بعد پھر وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں، تمام کھلاڑی انچاس اعشاریہ چار اوور میں ایک سو تیراسی رنز پر گھٹنے ٹیک گئیں ، سینتیس رنز کی فتح نے میزبان کینگروز کو سیریز میں ایک صفر کی سبقت دلا دی ہے۔