ڈینگی اور کانگو سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوامی میں آگاہی پیدا کی جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور محکمہ ہیلتھ کے افسران پر زور دیتے ہوئے کہاکہ باہمی ٹیم ورک کے ساتھ جان لیو ا بیماریوں سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرکے عوامی زندگی کو نگلیریا ،ڈینگی اور کانگو جیسی جان لیوا امراض سے بچانے کے لئے عملی کاشوں کو بروئے کار لائیں امراض سے متعلق احتیاطی تدابیر سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے موثر انداز میں مہم چلا نے پر زور دیا ہے ان خیالات کا اظہاررکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور محکمہ ہیلتھ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے حوالے سے عوامی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے دورے کے موقع پر عوام سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر انہوں نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے حوالے سے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا ئیں انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پھیلتے ہوئے امراض نگلیریا ،ڈینگی اور کانگو سے اپنی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں اس موقع پرا نہوں نے محکمہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ نگلیریا سے بچائو کے لئے اقدامات تیز کریں علاقائی سطح پر پانی کے نمونے روزانہ کی بنیاد پر چیک کئے جائیں اور احتیاطی تدابیر سے عوام میں آگاہی پیدا کریں،بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرت ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنا یا جائے ،کچرا کنڈیوں سے کچرے کی فوری منتقلی اور کچرا کنڈیوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے۔

 Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri