اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں ملک میں جاری سیاسی بحران اور تعطل پر مشاورت کی گئی۔
دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں سیاسی مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا. دونوں رہنمائوں نے مذاکرات کے ذریعے بہترین قومی مفاد میں معاملے کے جلد حل پر بھی اتفاق کیا۔