صحافیوں کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری کا نوٹس لیا جائے۔سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن

Sindh

Sindh

سنجھور (رانا واقار حسین) نیشنل پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی رائو وسیم اختر کے خلاف شہدادپور پولیس کی جانب سے جھوٹا مقدمہ قائم کرنے اور ضمانت کے باودجود گرفتاری کے خلاف سندھ صحافی سنگت اور سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیش نے نیشنل پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ صحافی سنگت ضلع سانگھڑ کے آرگنائیزر خدا ڈنو کاچھائی نے کہا کہ عوامی مسائل اجاگر کرنے اور سنجھورو میں بد امنی کے خلاف لکھنے پررائو وسیم اختر اور دیگر صحافیوں کو عتاب کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ صحافیوں کو حق اور سچ لکھنے سے روکا جارہا ہے۔۔سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیش سنجھورو کے صدر محمد علی شیخ کہا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور آزادی صحافت پر حملہ قابل افسوس اور قابل مذمت عمل ہے۔

با اثرجاگیراد اور وڈیرے اپنے مزموم مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے صحافیوں کو حق اور سچ لکھنے سے نہیں روک سکتے ۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر اطلاعات سندھ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سینئر صحافیراؤ وسیم اختراور دیگر صحافیوں کے خلاف پولیس گردی کا سخت نوٹس لیاجائے اور جھوٹی FIR کو فوری ختم کر کے زمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔