لیہ (طارق پہاڑ) استحکام پاکستان و ملکی ترقی کے لئے طلباء کے ساتھ ساتھ طالبات بھی جس محنت لگن و جاں فشانی سے جدید علم و ہنر کے اصول کے لئے شبانہ روز کو شاں ہیں وہ قائد اعظم کے فرمو دات کی تکمیل کے لئے عملی پیش رفت ہے یہ بات ای ڈی او تعلیم ہد ایت اللہ شاہ نے گو رنمنٹ گر لز سیکنڈری اسلامیہ سکو ل لیہ میں تقریبات آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینا ر سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔قبل ازیں ای ڈی ا وتعلیم ، ڈی او تعلیم شیخ محمد رفیع ، ڈی او تعلیم ایلیمنڑی ملک محمد رمضان و ہیڈ مسٹریس نو شابہ نے پرچم کشائی کی اور پو لیس بینڈ کے چاک و چوبند دستے نے قومی ترانہ پیش کیا۔
تقریب میں طا لبات حمیرا یو سف ، عالیہ نسیم ، ریحا نہ پروین ،نصرت ،مریم جا وید ، مغیرا رضا ،گلشن پروین رحما نہ حسنہ نے ملی نغمے وتقاریر پیش کیں سکو ل کو رنگ بر نگی جھنڈیو ں اور قومی پرچموں سے سجا یا گیا تھا ۔تقریب میں ٹیبلو و خا کے بھی پیش کیے گئے ۔اس موقع پر ہیڈ مسٹر یس نو شابہ مشتاق نے خطا ب کرتے ہو ئے سیکنڈری اسلا میہ سکول کی تعلیمی کا رکردگی اور نہم و دہم کے امتحا ن میں سو فیصد نتا ئج کے با رے میں آگا ہ کیا انہو ںنے بتا یا کہ سکو ل میں 13سو سے زائد طا لبا ت زیر تعلیم ہیں ۔اس مو قع پر ڈی او تعلیم شیخ محمد رفیع نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے اور کا میا بیاں سمیٹنے والوں کی راہ میں ترقی کی منا زل خو د آنکھیں بچھا دیتی ہیں اس لیے طا لبا ت اپنی بھر پو ر تو جہ حصول علم پر سرف کر یں تقریب میں اساتذہ و طا لبا ت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔