کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر نیوز ایجنسی کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیورو چیف سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جناح روڈ پر واقع کبیر بلڈنگ میں نیوز ایجنسی کے دفتر میں مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دفتر میں موجود نیوز ایجنسی کے بیورو چیف ارشاد مستوئی اور انکے دو ساتھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ کے بعد لاشوں کو سول ہسپتال پہنچایا گیا۔ ارشاد مستوئی بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔