اسلام آباد (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزمان کو عدالت سے سزا ملنی چاہئے، دھرنوں سے نہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کے استعفے سے انصاف نہیں ملے گا۔ دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزمان کو عدالت سے سزا ملنی چاہئے، دھرنوں سے نہیں۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزمان کو سزا عدالت سے ملنی چاہئے جسے سزا دینے کا اختیار ہے۔ دھرنوں سے کسی کو سزا نہیں ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ محض کسی کے استعفے سے انصاف نہیں ملے گا۔