اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات چل رہے ہیں، ابھی خبر آئی ہے کہ ہم مشن کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آج میں نے اپنی عوام کے سامنے اہم اعلان کرنا تھا اور اپنا اگلے لائحہ عمل کے بارے میں بتانا تھا لیکن ابھی ابھی ایک اہم خبر موصول ہوئی ہے کہ ہم اپنے مشن کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
کچھ دیر کے بعد قوم کے سامنے دوبارہ خطاب کرونگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو اچھی حکومت مل جائے تو کسی چیز کی کمی نہیں ہوگی۔ حکمران تو گئے، اب الیکشن جیت کر تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی۔