واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کی سیاسی قوتوں کو تشدد سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ تمام فریق قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا پاکستان کے اندرونی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا امریکا کو توقع ہے کہ تمام فریقین قانون کا احترام کریں گے۔
پرامن احتجاج اور آزادی اظہار رائے جمہوریت کے اہم پہلو ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا امریکا ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔