کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے ایک اعلیٰ افسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔
آواران ٹاون کے قریب زیارت ڈن میں واقع ایک مزار میں لوگ موجود تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے وہاں آ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے کا تعلق ذکری فرقے سے ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اس واقعہ کے محرکات تا حال معلوم نہیں ہو سکے البتہ مقامی انتظامیہ نے تحقیات کا آغاز کر دیا ہے۔ ضلع آواران میں ذکری فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنانے کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔