آرمی چیف کی ثالثی خوش آئند ہے تاہم فیصلہ دوبارہ انتخابات بھی ہو سکتا ہے، الطاف حسین

 Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کے حل کے لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ثالثی خوش آئند ہے تاہم اگر فیصلہ نہ ہوسکا تو آرمی چیف کا فیصلہ دوبارہ انتخابات ہوسکتا ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے موجودہ صورت حال میں مداخلت کرکے دلوں میں گھر کرلیا ہے، پہلے ہی کہا تھا فوج آئین کے مطابق کردار ادا کرے گی، آرمی چیف ثالثی کا کردار غیر جانبدار جج کی طرح ادا کریں گے اور ان سے درخواست ہے کہ وہ غلط فہمیاں دور کرادیں تاہم اگر فیصلہ نہ ہو سکا تو آرمی چیف کا فیصلہ دوبارہ انتخابات ہو سکتا ہے۔

ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اور اس مسئلے کے حل کے لئے حکومت کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا کہا لیکن اختلافات آڑے آگئے اور مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا تاہم اب فریقین معاملات افہام و تفہیم سے حل کریں لیکن وزیر اعظم نواز شریف سے کہوں گا کہ ’’بہت دیر کی مہرباں آتے آتے۔