تلہ گنگ کی خبریں 28/8/2014

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) چور دروازے کی بجائے عوام کے بھر پور اعتماد کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے۔ عوام نے وزیراعظم میاں نواز شریف کو جو مینڈیٹ دیا ہے۔ وہ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ غیر سیاسی تماشے لگانے والے ملک کو ترقی کے سفرکی پٹری سے اتارنا چاہتے ہیںتاہم ان کے مذموم مقاصد کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔سیاسی دکانداری چمکانے والوںکو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ن کے سر گر م رہنما صو بید ار (ر) عا لم خا ن کھر یا ل نے ”نئی بات”فو رم میں با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ لانگ مارچ اور انقلاب مارچ سے ملک متحمل نہیں ہو سکتا، ملکی مسائل کا حل بھنگڑے ، ناچ گانے میں نہیں لانگ مارچ اور انقلاب مارچ پر اربوں روپے خرچ کرنے والے آئی ڈی پیز اور( کے پی کے ) مسائل پر توجہ دیں۔ پاکستان کے عوام جمہوریت کو ملکی مسائل کا حل سمجھتے ہیں۔ملک کو غیر مستحکم کرنے والی قوتیں ذاتی مفادات اور بیرونی ایجنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ ( تحصیل رپو رٹر ) مو ضع ملکو ال میں نا معلو م چو ر گھر میں گھس کر زیو رات ،نقد ی لے اڑے ،جس کی ٹو ٹل ما لیت تقر یبا چا ر لا کھ بنتی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ صدر پو لیس کو شو کت حسین ولد کر م الہی سا کن ملکو ال نے بتا یا ہے کہ 20اور21اگست کی درمیا نی رات کو نا معلو م چور دیو ار سے اینٹیں نکا ل کر گھر میں گھس ا ئے ، زیو رات اور ڈیڑ ھ لا کھ نقد چو ری کر کے لے گئے ۔جس کی ٹو ٹل ما لیت تقر یبا چا ر لا کھ بنتی ہے ۔پو لیس نے نا معلو م چوروں کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ شہر میں تا حا ل مو ٹر سا ئیکل چوروں کا خا تمہ نہ ہو سکا ،عید گا رہ کے سا منے ایک اور شہر ی کو مو ٹر سا ئیکل سے محر وم کر دیا ،پو لیس نے نا معلو م افراد کے مقد مہ درج کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق محمد ریا ض ولد نور خا ن سا کن جسیا ل نے تھا نہ سٹی پو لیس کو بتا یا ہے کہ میں عید گا ہ کے سا منے مو ٹر سا ئیکل کھڑا کر کے گیا تو واپسی پر ا یا تو مو ٹر سا ئیکل غا ئب تھا ۔پو لیس نے نا معلو م افراد کے خلا ف مقد مہ درج کر لیا ۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ عوامی تحر یک کے مر کز ی دفتر کے سا منے ڈاکٹر طا ہر القا دری کے پینا فلیکس کو چند شر پسند عنا صروں نے پھا ڑ دیا ،عوامی تحر یک کے کا رکنو ں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلا ت کے مطا بق عوامی تحر یک کے کا رکنو ں نے بتا یا ہے کہ ہما رے دفتر کے با ہر مو لا ناڈاکٹر طا ہر القا دری کا پینا فلیکس لگا ہوا تھا کہ رات کے وقت چندشر پسند عنا صروں نے پھا ڑ دیا ۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ ہمیں ڈاکٹر طا ہر القا دری نے حکم دیا رکھا ہے کہ پر امن رہیں کو ئی غیر اخلا قی حر کت نہ کر یں ۔ہمیں پتہ ہے کہ جو لو گ ہما رے دفتر کو نقصا ن پہنچارہے ہمیں بھی ان عنا صروں کو جواب دینا ا تا ہے ۔ہما ری جما عت امن کا درس دیتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر ) تلہ گنگ محلہ اعوان ا با د میں گز شتہ رات اچا نک بجلی کی وولیٹج زیا دہ ہو نے سے الیکٹرانک کی اشیا ء سے زوردار دھما کو ں کی ا وازیں ا نا شر وع ہو گئی اور محلہ میں خو ف ہر اس پھیل گیا اور بڑ ی تعداد میں شہر ی با ہر نکل ا ئے ،قیمتی اشیا ء جل کر راکھ ہو گئیں ۔تفصیلا ت کے مطا بق تلہ گنگ محلہ اعوان ا با د میں ڈاکٹر نثا ر احمد ملک ،ملک کبیر والی گلی میں واپڈا کی بجلی اچا نک 220سے 400وولیٹج ہو گئی تقر یبا ہر گھر سے زور دار دھما کہ ہو ا اور لو گ بڑ ی تعداد میں با ہر نکل ا ئے ۔ رہا ئشی رشید ،ملک زاہد نے بتا یا ہے کہ وولیٹج زیا دہ ہو نے کی وجہ سے لو گو ں کی ہزاروں روپے کی قیمتی اشیا ء جل گئیں۔
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر ) تلہ گنگ اور گردونواح کے لوگوں نے ٹر یفک چو ک ،پر انا لا ری اڈاہ ،جی پی او چو ک اور چینجی چو ک پر ٹریفک پولیس کے جوانوںکوتعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے پولیس اہلکارو ں کی کم نفر ی کی وجہ سے ان چوکو ں پر روزانہ کو ئی نہ کو ئی حادثات کا رونما ہونا ایک معمول ہوچکا ہے اور یہ حادثے اب تک کئی معصوم شہریوں کی جانیں لے چکے ہیں اور درجنوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر چکے ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر ند یم ،تنو یر ،علی حسنین ،رشید ،کبیر نے ”نئی بات ” فورم میں با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ اس روڈ سے اسلا م ا باد ،کر اچی ،میا نوالی ،سکھر ،ڈیر ہ غا زی خا ن سمیت دیگر شہر وں کی طر ف جا نا ہو تا ہے ،مگرتیزرفتاری کے باعث کئی موٹرسائیکل اور دوسری گاڑیوں پر سوار افراد ٹریفک کے ہجوم اور تیز رفتاری کی وجہ سے حادثات کا نشانہ بنتے چلے آرہے ہیں بلکہ سکول کے اوقات میںاکثربچے بھی زخمی ہوچکے ہیںضلعی انتظامیہ سے تحصیل تلہ گنگ سمیت گر دونو اح علا قو ں کے لا کھو ں لو گو ں کا مطالبہ ہے کہ ان چو کو ں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور پولیس ملازمین کی تعیناتی عمل میں لائی جائے جوٹریفک کوکنٹرول کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)مو ضع تھو ہا محر م خا ن میں پا گل بیٹے نے با پ کوکا ن پٹی پر پتھر ما ر کر زخمی کر دیا ،با پ زخمیو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے مو قع پر جا ن سے ہا تھ دھو بیٹھا ۔تفصیلا ت کے مطا بق فیض اللہ حق ولد میا ں محمد نے تھا نہ صد ر پو لیس کو بتا یا ہے کہ میر ے ولد میا ں محمد فجر کی نما ز کیلئے صحن سے مسجد کی طر ف جا رہا تھا کہ با ہر میر ا بھا ئی احسا ن اللہ حق کھڑا پتھر پھینک رہا تھا ایک پتھر میر ے ولد میا ں محمد کی دائیں کا ن پٹی پر ا لگا اور وہ زمین پر گر گئے ۔ہما رے پہنچنے سے پہلے ہی وہ خا لق حقیقی سے جا ملے ۔میر ا بھا ئی احسان اللہ حق کا ذہنی توازن کا فی عر صہ سے ٹھیک نہیں ہے اسکو ہم نے پا گل خا نے میں داخل بھی کروایا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) غیر سیا سی تما شا ئی پا کستا ن کے سسٹم کو مفلو ج کر کے پا کستا نی عوام کو خو ار نہ کر یں ،میا ں بر ادران کے پا س جب بھی اقتدار ا یا تو انہو ں نے عوام کی فلا ح وبہبو د کیلئے کا م کیا ،چند ہزار لو گو ں کو ریڈ زون میں جمع کر کے پا کستا ن کے امیج کو پو ری دینا کے سا منے تبا ہ وبر با د کیا جا رہا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ کے سر گر م رہنما حا جی رضا محمدلا کھا اکوال ،تحصیل صدر ملک عا طف سلما ن اورحلقہ پی پی تئیس رہنما حکیم یا سر عز یز نے ایک مشتر کہ بیا ن میں کہا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ2013میں عوام نے مسلم لیگ ن کو بھا ری مینڈ یٹ سے کا میا بی دی اور بیر ونی ا قا ئو ںکے اشا روں پر چلنے والے غیر سیا سی مسلم لیگ ن سے عوامی مینڈ یٹ کبھی بھی نہیں چھین سکتے ۔حا جی رضا کا کہنا تھا کہ ما رچ کر نے والو ں کو کچھ حا صل نہیں ہو گا میا ں نواز شر یف عوام کے ووٹ سے وزیر اعظم منتخب ہو ئے ہیں۔حکیم یا سر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیا دت حکم دے تو تلہ گنگ سے لا کھو ں لو گ اسلا م ا با د میں پہنچ جا ئیں گے ۔ملک عا طف سلما ن کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنڈوں کے حکم پر پا کستا ن کے وزیر اعظم میا ں نواز شر یف کبھی بھی استعفی نہیں دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تھو ہا محر م خا ن کے مین روڈ پر ڈاکو راج ،ا ئے روز رات کے وقت ڈاکو ں نا کہ لگا کر شہر یو ں کو لا کھو ں روپے لو ٹنے لگے،پو لیس خا موش تما شا ئی بن گئی ، اہلیا ن علا قہ کی پو لیس کے اعلی افسران سے حا ل دہا ئی ۔تفصیلا ت کے مطا بق شہر یو ں نے بتا یا ہے کہ تھا نہ صدر پو لیس کی تھو ہا محر م خا ن کی مین روڈ پر گشت نہ ہو نے کی وجہ سے مو ٹر سا ئیکل سوار وں کو ڈیم کے قر یب روک کر اسلحہ کی نو ک پر لا کھو ں روپے سے محروم کیا جا رہا ہے ۔گز شتہ دنو ں بھی ڈیم کے قر یب رات ا ٹھ بجے ڈاکو ں نے نا کہ لگا کر دس مو ٹر سا ئیکل سواروں سے ہز اروں روپے بٹور لیے اور اسلحہ لہر اتے ہو ئے فرار ہو گئے ۔خضر اور ا صف کا کہنا ہے کہ تھا نہ صدر پو لیس نے ما ل کما ئو پا لیسی بنا ئی ہو ئی ہے اور گر دونو اح علا قوں میں پو لیس کی گشت نہ ہو نے کے برابر ہے اور شہر ی اپنے ا پ کو غیر محفو ظ سمجھنے لگے ہیں۔ہما را پو لیس کے اعلی حکا م سے مطا لبہ ہے کہ تھو ہا محر م خا ن روڈ پر گشت کے نظا م کو مو ثئر بنا یا جا ئے اور کو اتا ہی کر نے والے افسران کے خلا ف قا نو نی کا روائی کی جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ صحا فی لیا قت اعوان کے دو صا حبزادوں نے قر ا ن پا ک ختم کر لیا ،اسی خو شی میں دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا ۔ جس میںملک ارشد کو ٹگلہ ،ملک عا رف ادلکہ ،گو ہر خا ن ،محمد عمر ان ،محسن سمیت کثیر تعداد میں دوستوں نے شر کت کی ۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) فا ئر نگ سے شد ید زخمی ہو نے والا شخص پنڈ ی ہسپتا ل میں مو ت کی کشمکش کے بعد زند گی کی با زی ہا ر گیا ،پو لیس نے ملز ما ن کی گر فتا ری کیلئے چھا پو ں کا سلسلہ شر وع کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق حا مد حسین ولد میا ں حسین کو تین مسلح اشخا ص ا صف ،ظفر اور اعجا ز نے فا ئر نگ کر کے شد ید زخمی کر دیا تھا اور زخمی کو راولپنڈ ی ہسپتا ل میں شفٹ کیا گیا اور زخمی حا مد حسین ہسپتا ل میں مو ت کی کشمکش کے بعد جا نبر نہ ہو سکا ۔پو لیس نے تینو ں ملز ما ن کی گر فتا ری کیلئے چھا پے ما ر رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) کو ٹگلہ اور پچنند روڈ پر دو گر پو ں کے ٹر انسپو رٹروں نے ٹا ئم کے معا ملے پر ایک دوسر ے کی گا ڑیا ں رو ک لی اور ا پس میں تو تو میں میں پر دونو ں گر وپ تھا نہ لا وہ پہنچ گئے ،پو لیس نے دونو ں گر وپو ں کے پا نچ پا نچ افراد حوا لا ت میں بند کر دئیے اور معا ملہ کی چھا ن بین کیلئے تفتیش شروع کر دی ،مز ید گر فتا ریا ں متو قع تفصیلا ت کے مطا بق کو ٹگلہ اور پچنند روڈ پر کئی ما ہ سے ٹر انسپو رٹر ٹا ئم کی وجہ سے ایک دوسر ے پر جھڑ پیں جا ری رکھے ہو ئے تھے اور ا خر کا ر گز شتہ روز ایک دوسر ے کی گا ڑیا ں روک لی اور ا منے سا منے ا کر تو تو میں میں شر وع کر دی اور دونو ں گروپو ں کے سر ابراہا ن انصا ف کیلئے تھا نہ لا وہ پہنچ گئے اور لا وہ پو لیس نے دونو ں گر وپو ں کے پا نچ پا نچ افراد کو تھا نے میں بند کر دیا اور مز ید گر فتا ریا ں بھی کی جا ئیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مسلم لیگ ق کے حا فظ عما ر یا سر اور تحر یک انصا ف کے حکیم نثا ر ا زادی اور انقلا ب ما رچ میں تلہ گنگ سے ہزاروں کا رکنو ں کے ہمر اہ پہنچ کر اپنی قیا دت سے وفاداری نبھا دی ،سابق ایم این اے سر دار منصور حیا ت ٹمن اور کر نل(ر) سلطا ن سر خرو نما یا ں جلوس اسلا م ا با د لے جا نے میں نا کا م ہو ئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق افواج پا کستا ن کے حق میں ریلی ہو یا انقلا ب ما رچ کی کا ل ہو مسلم لیگ ق کے حا فظ عما ر یا سر نے ہمیشہ اپنے قا ئد کے حکم پر تلہ گنگ سے اپنے حا میو ں کو چند گھنٹو ں کی کا ل پر ہز اروں کی تعداد میں ریلی نکا ل کر اپنی قیا دت کے سا منے ہمیشہ سر خرو ہو ئے ۔گز شتہ روز حا فظ عما ر یا سر نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا تلہ گنگ کی غیو ر عوام کو میں جب بھی یا د کیا انہو ں نے مجھے کبھی ما یوس نہیں کیا اور ایک کا ل پر ہزاروں کی تعداد میں ق لیگ کے دفتر میں پہنچ جا تے ہیں میں انکا بہحد مشکو ر ہو ں ۔اللہ تعا لی نے دوبا رہ مو قع دیا تو تلہ گنگ کے تما م مسا ئل حل کر کے دم لو ں گا ۔دوسر ی جا نب تحر یک انصا ف کے تحصیل صد ر حکیم نثا ر نے ا زادی ما رچ میں تلہ گنگ سے سینکڑوں کا رکنو ں کے ہمر اہ ما رچ میں شر یک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)پیپلز پا ر ٹی کے سنیئر ضلعی نا ئب صدر ڈاکٹر علی حسنین نقو ی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف پانچ سال تک ٹینٹ لگاکراحتجاج کرنے والے وزیراعلیٰ میاںشہبازشریف اورنوازشریف آصف علی زرداری کو اپنا نجات ہندہ ماننے پر مجبور ہے موجودہ حالات میں پاکستان کی غریب عوام بلاول بھٹو کومستقبل کاوزیراعظم دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کاکارنامہ ہے جس کے قائدین نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر آمر کو ایوان صدر سے نکال کر ملک میں جمہوریت کا راستہ ہموار کیا اور پانچ سال جمہوریت کو نامساعد حالات میں پٹڑی پر چڑھایا آمریت کے نتیجہ میں ملک میں موجود بحرانوں کو تمام مشکلات کے باوجود حل کرنے کے لیے سخت فیصلے کیے اس کے باوجودکچھ ایشوء کو لے کر پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف پراپیگنڈہ کرکے اقتدار تو حاصل کرلیا مگر اقتدار ملنے کے بعد وہی ایشوء اب پاکستان مسلم لیگ ن کے اقتدار کے خاتمہ کی طرف جارہے ہیں ۔ڈاکٹر علی حسنین نقو ی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی غریب عوام بلاول بھٹو کومستقبل کاوزیراعظم دیکھ رہی ہے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قائد ین نے جانوں کے نذرانے دے کر ملک کو بڑے بحرانوں سے بچایا وہی اب ملک کی بھاگ دوڑ احسن انداز میں چلاسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ ( تحصیل رپو رٹر) ن لیگ کی قیا دت کے حکم پرمشیر وزیر اعلی پنجا ب ملک سیلم اقبال سینکڑوں گا ڑیو ں اورہزاروں لو گو ں کے ہمر اہ راولپنڈ ی ریلی میں شر یک ہو ئے حا میو ں کا دعوی ، انکے ہمراہ ن لیگی رہنما ملک شہر یا ر ،ملک عا طف سلما ن ،ملک فیر وزدودیا ل ،ملک نواب ٹمن ،رضا اکوال ،زوار اکوال ،عا لم خا ن کھر یا ل ،جبا ر دھو لہ سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت مو جو دتھیں ۔ریلی کی قیا دت مشیر وزیر اعلی پنجا ب ملک سیلم اقبا ل اور انکے نواسے ملک شہر یا ر نے کی ۔روانہ ہو نے سے قبل ڈیر ہ سلطا ن پر مشیر وزیر اعلی پنجا ب ملک سیلم اقبا ل نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عمر ان خا ن اور ڈاکٹر طا ہر القا دری جمہو ری حکو مت سے عوام کا مینڈ یٹ چھیننے کیلئے دربا ر لگا ئے ہو ئے ہیں جو کبھی بھی اپنے مشن میں کا میا ب نہیں ہو ں گے ۔جمہو ریت کیلئے تما م جما عتیں یکجا ہیں اور جمہو ری نظا م کو ڈی ریل نہیں ہو نے دیا جا ئے گا ۔ میا ں بر ادران نے ہمیشہ اصو ل کی سیا ست کی اور کسی پر کیچڑ نہیں اچھا لا ،جمہو ریت کیلئے قر با نی سے بھی دریغ نہیں کیا ۔ملک سیلم اقبا ل کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ شا رٹ کا ل پر میر ے ڈیر ہ پر ہزاروں لو گو ں کا اکٹھا ہو جا نا اس با ت کا ثبو ت ہے کہ مسلم لیگی تلہ گنگ میں سر گر م ہے اور وہ اپنے قا ئدمیا ں نواز شر یف کی خا طر اپنی جا نو ں کا نظرانہ دینے سے بھی گر یز نہیں کر یں گے ۔میں تلہ گنگ کی غیو ر عوام کا مشکو ر ہو ں کہ جب بھی کا ل کی انہو ں نے دل کھو ل کر شر کت کی اور مجھے کبھی بھی ما یوس نہیں کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ ( تحصیل رپو رٹر) حکومت پنجاب نے 100روپے والے اقرار نامہ ،مختار عامہ کی قیمت 1200روپے تک بڑھادی ہے جس پر عوام نے سخت احتجاج کیا ہے پاکستان بھر میں ہزاروں افراد اشٹامپ فروشی سے وابستہ ہیں اور ہر سال کروڑوں روپے کا ریونیو ان کے ذریعے حکومت کو مل رہا ہے کہ حکومت نے 100روپے والے اقرار نامہ اور مختار نامہ کی قیمت بڑھا کر اس کا حصول مشکل بنا دیا ہے ۔یاد رہے اشٹامپ کی فروخت پر قیام پاکستان سے 4%منافع دیا جارہا ہے جبکہ عدالتی ٹکٹ کا منافع 50پیسے فی صد ہے قیام پاکستان سے لے کر آج تک اشٹامپ فروش کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے کوئی توجہ نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اشٹامپ فروش طبقہ کو اپنے بچوں کورزق حلال کھلانا مشکل ہو گیا ہے موجودہ دور میں مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی ہے ایک مزدور بھی ان دنوںایک ہزار تک کی دہاڑی لگا رہا ہے اور چھابہ فروش بھی چار پانچ سو کی دہاڑی لگا لیتے ہیں اور اس کے مقابلے میں اشٹامپ فروش کی آمدن سے چائے پانی کا خرچہ بھی پورا نہیں ہو تا سٹیٹ بنک آف پاکستان اور ارباب اختیار سے آل اشٹامپ فروش یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ اشٹامپ کی فروخت پر 4%سے نفع بڑھا کر 40%کیا جائے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی گزار سکیں اور ان کے گھر کا بھی چولہا جلتا رہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ ( تحصیل رپو رٹر) محکمہ بہبود آبادی ضلع چکوال کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں ضلع کے فلاحی مراکز میں بے بی شوز منعقد کئے جا رہے ہیں ۔اور بچوں میں تحریک پاکستان اور قیام پاکستان بارے آگاہی دی جا رہی ہے ۔جشن آزادی کی ان تقریبات کے دوران تقاریر،قرآت،نعت خوانی کے مقابلہ جات بھی جاری ہیں ۔ضلعی آفیسر ملک وجاہت علی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ نے ڈینگی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے ۔اور ضلع بھر کے سوشل موبلائزر گھر گھر جا کر لوگوں کو ڈینگی سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ ( تحصیل رپو رٹر) دست راست مشیروزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک فیروز خان دودیال کے چچا ملک کرم دین کے انتقال پر سرپرست اعلیٰ تلہ گنگ پریس کلب ، میاں محمد ملک ،صدر تلہ گنگ پریس کلب سید ارشاد حسین شاہ کا ظمی ،سیکر ٹر ی اطلا عا ت ملک ارشد کو ٹگلہ،ممبران نذر حسین چودھری ،چودھری عبدالجبار ، زاہد محمود اعوان ، محسن قیوم شیخ ، محبوب الحسن ، امتیاز ملک ،سید صفد رہمدانی سمیت دیگر نے لواحقین سے اظہارتعزیت کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ پر یس کلب کے جو ائنٹ سیکر ٹر ی ڈیڑ ھ ما ہ دوبئی ہسپتا ل میں علا ج کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،انکی صحت یا بی کیلئے دوست احبا ب کی خصو صی دعا ئیں ۔جوا ئنٹ سیکر ٹر ی ملک شفا عت دوبئی ایر انی ہسپتا ل میں کمر کاکا میا ب ا پر یشن کے بعد وطن واپس ا با ئی شہر تلہ گنگ پہنچ گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے چھ ما ہ بیڈ ریسٹ کا مشو رہ دیا ہے ۔ملک شفا عت کی رہا ئش گا ہ پر عیا دت کر نے والے افراد کا رش رہا اور دوست احبا ب نے صحت یا بی کیلئے خصو صی دعا ئیں کی ۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ایس ڈی او رورل کی مو ضع دھو لر میں اچا نک چھا پے ،ایک شخص رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا ۔ایس ڈی او اجمل نذ یر نے گز شتہ روز دھو لر کے علا قے میں مختلف جگہو ں پر چھا پے ما رے اور زاہد نا می شخص ڈائر یکٹ تا ریں لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا جس کو رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا گیا ۔تھا نہ صدر پو لیس نے الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)محکمہ بہبود آبادی کے سوشل موبلائزر کو تین ماہ کی تنخواہ ادا کر دی گئی ،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔سوشل موبلائزر کے مطابق ابھی بھی دو ماہ کی تنخواہ اور چھ ماہ کے الائونس بقایا ہیں اُمید ہے کہ یہ بقایا جات بھی جلد ادا کر دیئے جائیں گے ۔جس سے مالی مشکلات میں کمی آئے گی ۔ملازمین نے ضلعی آفیسر ملک وجاہت کی اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے ۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ شہر میںچو روں نے ایک اور شہر ی کو مو ٹر سا ئیکل سے محر وم کر دیا ۔محمد اصغر نا می شخص سا کن پھلا ڑی نے بتا یا ہے کہ میں نے اپنے کا م کے سلسلے میں تلہ گنگ شہر ا یا اور مو ٹر سا ئیکل کھڑا کر گیا تو واپسی پر مو ٹر سا ئیکل نہیں تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)تلہ گنگ ٹی ایم اے کے زیر نگر انی جشن ا زادی تقر یبا ت جا ری ،ٹی ایم اے میںا سٹیج ڈرامو ں کا انعقا د کیا گیا جس میں مہما ن خصو صی ٹی ایم او ملک خلیل احمد نیئر ودیگر مہما ن تھے اور شہر یو ں کی بہت بڑ ی تعداد بھی مو جو د تھی ۔تفصیلا ت کے مطا بق حکو مت پنجا ب کی ہد ایت کے مطا بق جشن ا زادی تقر یبات کا سلسلہ جا ری رکھا ہوا ہے گز شتہ روز ٹی ایم اے کے زیر اہتما م نا ئٹ شو کا انعقا د کیا گیا جس میں راولپنڈ ی کے مشہو ر گلو کا روں نے اسٹیج ڈرامے پیش کر کے ا ئے ہو ئے مہما نو ں کو خوب لطف اندوز کیا اور ان سے خواب داد وصو ل کی ۔نا ئٹ شو کے مہما ن خصو صی ٹی ایم او ملک خلیل احمد نیئر ودیگر افراد تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)ایس ایچ او سٹی نو سر با زگر وپو ں کی گر فتا ری کیلئے سر گر م ،ریسکیو ون فا ئیو کے قر یب سے دو نو سر با ز گر فتا ر ،پو لیس کی دن کے وقت با زاروں ،لا ری اڈوں اورچو کو ں پر مشکو ک افراد پر کڑ ی نظر رکھنے کیلئے پو لیس اہلکا ر تعینا ت ،نو سر با زوں نے شہر یو ں کے نا ک میں دم کر رکھا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سٹی کی حدود میں نو سر با زوں نے شہر یو ں کو لا کھو ں روپے سے محر وم کر دیا ہے، واقعا ت کی اطلا ع ایس ایچ او سٹی اشر ف گو ند ل کو ملی تو انہو ں نے خو د اور اپنے اہلکا روں کو نو سر با زوں پر کڑ ی نظر رکھنے کی ہد ایت جا ر ی کر دی ہے گز شتہ روز ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمر اہ ریسکیو ون فا ئیو کے سا منے دو نو سر با ز عز یز احمد سا کن ڈنڈوت اور رفا قت علی سا کن لا ہو ر کو حر است میں لے لیا اور ان سے مز ید انکشا فا ت کی تو قع کی جا رہی ہے ۔ایس ایچ او سٹی نے کہا ہے کہ شہر یو ں کی حفا ظت کر نا میر ی اولین تر حیج ہے اور جو شہر ی مشکو ک افراد کو دیکھے تو فو را تھا نہ سٹی میں اطلا ع دیں ۔نو سر با زوں کی گر فتا ری کیلئے تھا نہ سٹی کے اہلکا ر چو کو ں ،با زاروں اور لا ری اڈوں پر سپیشل ڈیو ٹیا ں سر انجا م دے رہے اور جلد ان عنا صر سے عوام کو چھٹکا را دلو ائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر)یونین کونسل کو ٹگلہ بنیادی مسائل کا شکار،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئیں،صفائی اور نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کے انبار،علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کو ٹگلہ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہلیان یوسی کو ٹگلہ محمد اقبا ل سد ا بہا ر ،محمد بنا رس ،شیر محمد ،محمد اسلم ،ملک یا سر ،ملک رب نو از،ملک نواز،محمد لیطف ،سر اج دین ،محمد کر یم ،لیا قت اعوان نے کہا کہ سیورج کا نظام سرے سے ہے ہی نہیں نالیوں اور گٹروں سے نکلنے والا پانی سڑکوں پر آجاتا ہے ،جس سے راہ گیروں خصوصا عورتوں اور بچوں کا گزرنا گویا پل صراط اور نمازیوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔جگہ جگہ پانی کے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس سے علاقہ میں مچھروں کی بہتات ہے۔اور مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔اسکے علاوہ ڈینگی مچھر کا خوف علیحدہ مکینوں کو ہراسا ں کیے ہوئے ہے۔سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہونے اور پانی جمع رہنے کے سب کئی بوڑھے خواتین و حضرا ت گر نے کے نتیجے میں زخمی بھی ہو چکے ہیں۔جبکہ سکول جانے والے بچے یونیفارم گندا ہو جانے کے باعث واپس گھروں کو ہی لوٹ آتے ہیں۔جس سے انکا مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔اور انکی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔متعدد حادثات ہونے کے باوجود انکی روک تھام کے لیے کوئی مناسب اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔یو سی کو ٹگلہ کے لو گو ں نے حکو مت پنجا ب سے مطا لبہ کیا ہے کہ ہما رے مسا ئل پر تو جہ دی جا ئے اور جلد از جلد ہما رے مسا ئل حل کیے جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر)میا نوالی روڈ پر پچا س ہزار کی ا با دی صحت ،تعلیم ،صفا ئی جیسی بنیا دی سہو لیا ت سے محر وم ،شہر یو ں نے حکمر نو اں سے سہو لیا ت فر اہم کر نے کا مطا لبہ کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق میا نوالی روڈ پر صد یق ا با د چو ک سے لیکر اکوال ہا ئی سکول تک تقر یبا چا ر کلو میٹر کا فا صلہ بنتا ہے اور اسکے ارگرد محلہ اعوان ا با د،فا روق ا با د،تو حید ا با د ،مسلم ٹا ئون ،محلہ محمد ا با د سمیت دیگر کئی محلے شا مل ہیں ۔جن کی ا با د ی تقر یبا پچا س ہزار کے لگ بھگ ہے اور ان محلو ں میں حکو مت پنجا ب کی طر ف سے ہسپتا ل ،سکو ل سمیت دیگر بنیا دی سہو لیا ت سے محر وم ہیں ۔ان علا قوں میں سیو ریج کا نظا م در ہم بر ہم ہے اور لو گ اپنی مد د ا پ کے تحت محلو ں کی صفا ئی کو یقینی بنا یاہو ا ہے ۔با رش کے دنو ں میں محلے تا لا ب کا منا ظر پیش کر تے ہیں ۔ اہل علا قہ نے منتخب ممبر ان سے مطا لبہ کیا ہے کہ ہما رے محلو ں میں صحت ،تعلیم ،صفا ئی سمیت دیگر سہو لیا ت ہنگا می بنیا دوں پر فر اہم کی جا ئے تا کہ ہما ری نو جو ان نسل سکھ کا سا نس لے سکے ۔