شام : جنگجوئوں نے اقوام متحدہ کے امن دستے کے 43 ارکان کو حراست میں لے لیا

Syrian Fghters

Syrian Fghters

دمشق (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی جانب سے گولان ہائیٹس میں تعینات81 فلپائنی فوجیوں کو بھی حراست مین لے لیا گیا ہے۔

شام میں جنگجووں نے فلپائنز سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے امن دستے کے اراکین کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

فلپائنز کے فوجی ترجمان کے مطابق دولت اسلامی کے جنگجوئوں نے شام میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے 43 اراکین کو گرفتار کرنے کے بعد 81 فلپائنی فوجیوں کو گھیرے میں لے لیا ہےجو اقوام متحدہ کی جانب سے گولان ہائیٹس میں تعینات تھے۔

فوجی ترجمان نے دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔