آل کراچی ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں فرنٹیر مجاہد اور ملک اسٹار کی فتح

کراچی: رحیم محمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام اعظم اسپورٹس اور اُسامہ اسپورٹس کے تعاون سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں فرنٹیر مجاہد نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعدحمائتی الیون بھنیس کالونی کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقابلہ1-1گول سے برا بر تھا کھیل کے دوسرے ہاف میں حمائتی الیون کے حسن اور فرنٹیر مجاہد کے حیات اللہ نے گول کئے۔

پنلاٹی ککس پر حمائتی الیون کے محمد عثمان اور عمران نے گول اسکور کئے جبکہ فرنٹیر مجاہد کے اختر حسین ،حیات اللہ ،عنایت اللہ اور سلطان نے درست نشانہ بازی کی کھیلے گئے دوسرے میچ میں ملک اسٹار نے مد مقابل الشہباز کورنگی کو 2-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے زاہد اور سید فرحین نے گول کئے جبکہ الشہباز کا واحد گول ان کے سنیئر کھلاڑی عبدالرحمن نے اسکور کیا ریفری کے فرائض سعید احمد ،سلیم شاہ ،فرید خان اور پرویز گل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض محمد اقبال اور شیر افضل نے انجام دیئے۔

Haroon Football Tornament

Haroon Football Tornament