کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کے رویے میں لچک نظر نہیں آئی ، کل کے بیان پر یقین کریں یا آج کہ حکومت واضح کرے۔
انھوں نے کہا کہ معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے دستورکا تقدس ہماری ذمہ داری ہے۔ ملک میں امن عامہ کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
ہم ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مقصد جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے، پاکستان کے سیاسی مستقبل کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ اپنی مرضی کے نتائج قوم پر مسلط کیے جا رہے ہیں۔
حکومت نے فوج کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی ۔ ہماری لڑائی فرد واحد کے لیے نہیں، جمہوریت کے لیے ہے۔