لاہور (جیوڈیسک) ملی مجلس شرعی نے کہا کہ آپریشن ضربِ عضب قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے۔ پوری قوم آپریشن کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں سرخرو ہو گی۔
آپریشن کے نتیجے میں قوم کو کرائے کے قاتلوں اوردہشت گروں سے نجات ملے گی۔ گز شتہ روز ملی مجلس شرعی کا اجلاس جامعہ اسلامیہ لاہور میں مجلس کے صدر مفتی محمد خان قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں علامہ محمد خلیل الرحمن قادری، ڈاکٹر محمد امین ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مولانا راغب نعیمی، قاری یعقوب شیخ و دیگر نے شرکت کی۔