کراچی (جیوڈیسک) وفاقی ویزاطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ثالث کالفظ حکومت نے استعمال نہیں کیا، ثالث کالفظ علامہ طاہر القادری نے استعمال کیا۔
طاہر القادری اپنے کارکنوں کو گزشتہ رات لالی پوپ دے رہے تھے، کبھی یہ افضل خان کولے کر آجاتے ہیں اور جھوٹے الزامات لگادیتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو روزانہ ایک جھوٹ بولنا پڑتا ہےاور ٹوئسٹ کرنا پڑتا ہے،ان لوگوں نے اپنے کارکنوں کو تبدیلی اورآزادی کے خواب دکھائے تھے۔
یہ سوچ رہے تھے کہ جب مارچ کے لیے نکلیں گے تو امپائر انگلی اٹھادے گا، حکومت نے گزشتہ رات طاہر القادری کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیا۔