سیاسی بحران کو حل کرنا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے، زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران کو حل کرنا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لیے امیر جماعت اسلامی کی کوششوں کا سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ،سراج الحق نے آصف زرداری کو مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے اپنی مشاورت سے آگاہ کیا۔