ڈبل روڈ کے سی این جی سٹین پر دھماکہ، 2 افراد جھلس گئے

CNG Explosion

CNG Explosion

راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ نیو ٹائون کے علاقہ ڈبل روڈ پر رہائشی عمارتوں کے درمیان واقع سی این جی سٹیشن پر گیس بھرنے کے دوران خوفناک دھماکہ، سٹیشن جل کر راکھ، بھاری مالی نقصان، دو افراد جھلس گئے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا واقعات کے مطابق تھانہ نیو ٹائون کے علاقہ ڈبل روڈ پر ایک سی این جی سٹیشن میں گاڑیوں میں گیس بھرنے کا عمل جاری تھا کہ کار میں دھماکہ ہوگیا۔

جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے سی این جی پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا پمپ سے منسلک رہائشی آبادی کے مکین اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور جب تک ریسکیونے آگ پر قابو نہیں ڈالا لوگ سہمے اپنے گھروں سے باہر روڈ پرکھڑے رہے آدھے گھنٹے کی جددجہد کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا اور اس آگ میںبری طرح جھلس جانے والے 24 سالہ ڈھوک کھبہ کے رہائشی محمد شعیب ولد عبدلغفار اور 19 سالہ محمد ولید ولد مظہر اقبال سکنہ عباس پور آزاد کشمیر کو ہولی فیملی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔